نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل۔ برطانیہ میں رجسٹرڈسویرا فاؤنڈیشن کی طرف سے بیول اور قرب و جوار کی تقریباً دو سو بیوہ اور غریب خواتین میں ایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے زکواۃ تقسیم کی گئی۔ سویرا فاؤنڈیشن کی کنٹری منیجر مسز نصر ت مبشر نے سویرا سکل سنٹر بیول میں خواتین میں امدادی رقم تقسیم کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسز نصرت مبشر نے بتایا کہ سویرا فاؤنڈیشن کے پانچ سکل سنٹرز میں اسی طرح ہر سال زکواۃ تقسیم کی جاتی ہے۔ سویرا فاؤنڈیشن کا بنیادی کام خواتین کی فلاح وبہبود ہے۔ ہم خواتین کو سلائی کڑاہی سکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہم کئی سالوں سے پوٹھوار کے علاقے میں کوشاںہیں
No comments:
Post a Comment